میگا منصوبے شروع کرنے سے پہلے گلگت بلتستان کی حیثیت کا تعین کیا جائے: عبدالواحد

10152961_271477773015152_711099992_nگلگت (عبدالرحمن بخاری سے) گلگت بلتستان قومی مومنٹ کے صوبائی صدر عبدالواحد نے کہا ہے کہ اینے حقوق کے حصول کے لیے تمام جماعتوں کو یک زبان ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی پاکستان اب زیادہ دیر گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا اگر آج اس مسلہ کو حل نہ کیا گیا تو یہ مستقبل میں پاکستان کے گلے کی ہڈی بن جاےگا۔ گلگت بلتستان میں کھریوں روپے مالیت کے منصوبوں پر کام شروع کرنے سے قبل اس علاقے کی حیثیت کا تعین کیا جاے عبدالواحد نے کہا کہ لیڈر شپ نہ ھونے کی وجہ سے ہماری کوئی سنتا نہیں ھے پاکستان کا مستقبل اب گلگت بلتستان سے وابستہ ھے اور وسایل سے مالامال یہ علاقے درحقیقت پاکستان کی شہ رگ ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیے اور جی بی کو قومی دھار ے میں بلا تاخیر شامل کرے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments