گلگت بلتستان

دنیور: تین سال سے ترقی کےمنتظر اساتذہ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں، ٹیچر ایسوسی ایشن کی حمایت کااعلان

imagesگلگت(عزیزاحمد سے) حلقہ نمبر3دنیور گلگت کے اساتذہ کی ایک اہم میٹنگ دنیور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔جس میں اپ گریڈیشن کے منتظر اساتذہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں شریک تمام اساتذہ نے ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے 11اپریل 2014تک چارٹر آف ڈیمانڈپر عمل کرنے کے اعلان کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جناب مہدی شاہ اور چیف سیکریٹری جناب یونس ڈاگا سے اساتذہ کے مسائل حل کرکے ان میں پھیلنے والی مایوسی ختم کرنے کی امید کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف نے یکم جنوری 2011کو تمام گریڈ 16کے اساتذہ کو گریڈ 17میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس پر عرصہ 3سال گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے سے گلگت بلتستان کے اساتذہ میں مایوسی پھیل رہی ہے۔انہوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس اہم مسلے کو حل کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button