گلگت بلتستان

محکمہ خوراک: کمپیوٹرائزیشن کے ٹھیکے میں کرپشن کا انکشاف

گلگت ( وجاہت علی ) محکمہ فوڈ کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ۔سول سپلائی کے محکمے کو کمپوٹرائز ڈ کرنے کا ٹھیکہ ٹینڈر ہونے سے پہلے ہی اپنے من پسند کمپنی کو دے دیا گیا۔باخبر ذرائع کے مطابق متعلقہ کپمنی کے پاس و ہ اہلیت ہی نہیں ہے کہ وہ ٹھیکہ لے سکے ۔جبکہ ٹینڈر جان بوجھ کر 28 مارچ اشتہار دیا گیا ۔اور 31 مارچ آخری تاریخ دی گئی ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سول سپلائی نے ایک تنظیم اور طریقے کے تحت محکمے کو کمپوٹرائز ڈ کرنے کا اشتہار جمعہ کے روز 28 مارچ رکھا ہے ۔جبکہ درمیان میں دو دن چھٹیاں آتی ہے ۔اور کوئی کمپنی اس ایک دن میں ٹینڈر کے لیے درخواست نہیں دے سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹھیکہ ال احد نامی کمپنی کو دیا گیا۔جس کا چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا رشتہ دار بتا یا جاتا ہے۔اور کمپنی نے تھیکہ لے کر گلگت کے جماعت خانوں میں اعلان کریا ہے کہ کمپنی کو 100 کمپیوٹر اپریٹر ز کی ضرورت ہے۔جبکہ اشتہار کے مطابق ٹینڈر جمع کروانے سے پہلے ہی ٹھیکہ مذکورہ کمپنی کو دے دیا گیا۔اور اہلیت رکھنے والی کمپنیوں نے عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button