گلگت بلتستان
اے ٹی ایم کام کرنا شروع کردے تو پیسے ختم ہو جاتے ہیں، خپلو کے مکین پریشان
گانچھے (سٹاف رپو رٹر) ضلعی ہیڈ کوارٹر خپلو میں موجود نجی بینک کا اے ٹی ایم مشین کا خراب ہونا معمول بن گیا ۔صارفین کو پیسوں کے حصول میں شد ید دشواری کا سامنا ہے پورے دن میں صرف چند منٹوں کے لئے مشین ٹھیک ہوتی ہے تو اس میں صارفین کا بے پنا ہ رش ہو تا ہے ۔ جس کی وجہ سے سہولت کی بجا ئے اے ٹی ایم مشین پریشانی اور وقت ضائع کرنے کا باعث بن رہی ہے ۔ جب مشین کام کر رہی ہو تی ہے تب لوگ مایوس ہو کر اس وقت واپس لوٹتے ہیں جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ مشین میں پیسے ختم ہو چکے ہیں ۔ دوسری جانب نیشنل بنک خپلو برانچ میں بھی اے ٹی ایم مشین نصب ہے مگر اعلیٰ حکام کی غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے تاحال قابل استعمال نہیں ہے ۔ عوام کو ان وجوہات کی بنا پر اپنے پیسے حاصل کرنے کے لئے بھی خواری اورذہنی اذیت کا سامنا ہے۔