گلگت بلتستان

اسسٹںٹ کمشنر نے عوامی شکایت پر ڈغونی گرلز ہائی سکول میں نقل مافیا پر چھاپہ مارا: مقبول ایڈوکیٹ، صدر ایل ایس او خپلو

خپلو (محمد علی عالم) کھلی کچری میں عوام نے کھل کر اسسٹنٹ کمشنر خپلو اکرام الحق کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور کمشنر بلتستان کو نقل ما فیا کی بھر پور مزمت کی ۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر خپلو کے تجاویزات کے خلاف آپریشن کو بھی سراہا گیا اور اس کاروائی کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عوام نے کہا کہ اے سی خپلو ایک ایماندار ، غیر جانبدار اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنے والا آفیسر ہے اس کے ہر اقدام سے ہم عوام مطمین ہے اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔
imagesاس موقع پر معززین ڈغونی نے کی جانب سے ایل ایس او کے صدر مقبول ایڈوکیٹ نے بتایا عوام کی شکایت پر اے سی نے امتحانی سنٹر میں چھا پہ مارا ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈغونی امتحانی سنٹر نقل کی وجہ سے بہت بدنام رہا ہے اور نقل مافیا سرگرم ہے۔اے سی کی نقل مافیا کیخلاف کاروائی باعث تعریف ہے اے سی نے ہمارے شکایت پر امتحانی سنٹر میں چھا پہ مارا ہے اور عوام نے کمشنر بلتستان اساتذہ تنظیم کی جانب اس کے خلاف دے جانے والے قرارداد کو تعلیم دشمن قرار دیا ۔ عوام نے کہا نقل مافیا اور تجاویزات کے خلاف کاروائی میں عوام اے سی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button