گلگت بلتستان

15 اپریل کو دھرنے ہونگے، دفعہ 144 لگا کر مارشل لا دور کی یاد تازہ کی گئی: عوامی ایکشن کمیٹی

dharnaj
گلگت(چیف رپورٹر) 15 اپریل کو دھرنے ہر حال میں ہونگے اور ایسا دھرنا دینگے تاریخ یاد رکھے گی اور دھرنے اس وقت تک جاری رہے گی جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہو تا ہے صوبائی حکومت و بیوروکریسی عوامی ایکشن کمیٹی کو دبانے اور ہراساں کرنے کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرے اس وقت نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی ہسپتالوں میں عوام سسک سسک کر مر رہے ہیں جبکہ سبسڈی ختم کر کے ڈرون حملہ کیا گیا اس وقت نہ تو صوبائی حکومت نظر آتی ہے اور نہ ہی بیورو کریسی
و انتظامیہ عوامی ایکشن کمیٹی چند افراد کی نہیں بلکہ 20 لاکھ عوام ایکشن کمیٹی ہے انتطامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی تو حکومت بھی نہیں رہے گی ۔اس وقت جب کوئی فرقہ واریت بھی نہیں اور امن و امان کا مسئلہ بھی نہیں دفعہ 144 لگا کر صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے مارشل لاء کا دور یاد دلا دیا دفعہ 144 کے خلاف عدالت میں پیشن دائر کرینگے.
ان خیالات کا اظہار عوامی کمیٹی کی ایگزیکٹیو باڈی کا ہنگامی اجلاس انجمن امامیہ کے مرکزی امن مرکزی جامع امامیہ مسجد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان رئیس ،فقیر ،مولانا رحمت اللہ سراجی ،عثمان خان ،سعید الحسن ،نظام الدین ،فاروق احمد ،الیاس خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. ہنگامی اجلاس کنوینئر عوامی ایکشن کمیٹی احسان ایڈووکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں کوارڈنیٹر عوامی ایکشن کمیٹی وجاہت علی نے ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے گلگت بلتستان خصوصاً شہر گلگت کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے یہاں پانی ہے نہ ہی بجلی ہے عوام حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور طبقاتی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے کرپشن کا بازار گرم ہے اور عوام سے جینے کا حق چھینا گیا ہے اس تمام تر صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے باشعور تنظمیں متحد ہو کر جدوجہد کر رہی ہیں صوبائی حکومت اور بیورو کریسی نے پر امن ماحول میں دفعہ 144 لگا کر اور دھمکیاں دے کر مارشل لاء کے دور کی یا د تازہ دلائی ظالم حکمران اور بیوروکریسی کان کھول کر سن لے کہ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے 20 لاکھ عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے اگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو ان کو اس کا خیمازہ بھگتنا پڑے گا دھرنے پورے گلگت بلتستان میں ہونگے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہو تا ہے اگر کسی نے مداخلت کی اور طاقت کا استعمال کیا تو نہ حکومت رہے گی اور نہ ہی ظالم حکمران عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اور اب وقت آیا ہے مسائل حل کرائے یا پھر حکمرانوں کی چھٹی فیصلے کا وقت آچکا ہے عوام تیاری کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button