گلگت بلتستان

کریم آباد (ہنزہ) کی ستر فیصد آبادی صاف پانی سے محروم، ٹینکی سے مردہ چوہے برآمد ہوںے کا انکشاف

لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیرہوںے والی ٹینکی کسمپرسی کی حالت میں
لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیرہوںے والی ٹینکی کسمپرسی کی حالت میں

ہنزہ (اکرام نجمی)  محکمہ واٹر اینڈ پاور کے حکام کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث کریم آباد کے نصب آباد ی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے سولہ سال قبل تعمیر ہونے والے پانی کے ٹینکیاں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں صرف دو انچ کے پائپ لائین پر کئی محلوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کئی گھرانے صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

واٹر ٹینک کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے مردہ چوہوں کی برآمدگی معمول بن چکا ہے

پانی کو صاف کرنے کیلئے کسی قسم کا دوائی تو دور کی بات ان ٹینکیوں کی صفائی بھی وقت پر نہیں ہوتی۔ اتنی بڑی آباد ی کیلئے قائم ان ٹینکیوں پر رات کی ڈیوٹی کیلئے کوئی چوکیدار تعینات نہیں جس کی وجہ سے یہ پانی نہایت غیر محفوظ ہے۔

ٹینکی کے چاروں اطراف گندگی کی بھرمار ہے۔ مردہ چوہے برآمد ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں
ٹینکی کے چاروں اطراف گندگی کی بھرمار ہے۔ مردہ چوہے برآمد ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں

جن علاقوں کو ان ٹینکیوں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے ان علاقوں میں بیماری کی شرح بھی خطرناک حد تک زیادہ ہے اور کئی کینسر کے کیس سامنے آچکے ہیں۔

علاقے کے مکین متبادل پانی کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور ان میں سے زیادہ تر لوگ اس آلودہ پانی سے بھی محروم ہیں علاقے کے مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کا غیر منصفانہ تقسیم، عملے کی غفلت، پائپ لائین کی خستہ حالی کی وجہ سے کریم آباد کا نصب آبادی کو پانی کے شدید قلت کا سامنا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button