گلگت بلتستان

سہولیات اور مراعات نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں: ڈاکٹر عبدالرہبر

چلاس(شہاب الدین غوری سے) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر عبدالرہبر نے کہا ہے کہ فیڈرل پے پیکج کی منظوری سے ڈاکٹروں کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئیگی وفاقی حکومت کو چاہئیے کہ وہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو بھی وہ سہولیات اور مراعات فراہم کریں جو ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں کو دیئے گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو ملک کے دیگر صوبوں کے ڈاکٹروں جیسی سہولیات اور مراعات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں جس کے بنا گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے یہاں کے غریب عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقا می سطح پر انتہا ئی ما ہر ڈاکٹرز مو جود ہیں مگر بد قسمتی سے وفا قی حکو مت کے جا نب سے جی بی کے ڈاکٹروں کے ساتھ غیر مسا ویا نہ سلوک کی وجہ سے یہ ڈاکٹرز جی بی کے بجا ئے ملک کے دیگر شہروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جی بی ایک پسما ندہ علا قہ ہے۔غربت کی وجہ سے آئے دنوں نت نئی بیما ریاں جنم لے رہی ہیں ۔مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہورہاہے اور ایک سپیشلسٹ ڈاکٹرز روزانہ 80 سے 90مریضوں کو چیک کررہاہے ایسے میں ڈاکٹرز ہمیشہ ذہنی دباؤکا شکار رہتے ہیں اور اس وقت گلگت بلتستان کے کئی ڈاکٹرز ہارٹ جیسی موذی امراض کے شکار ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ صحت کو چاہئیے کہ وہ گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں میں ہر شعبے کو وسعت دے اورہر سپیشلسٹ ڈاکٹر کے ساتھ تین یا چارمیڈیکل آفیسرز تعینات کئے جائیں تاکہ سپیشلسٹ ڈاکٹرزپر بوجھ کم ہو اور بہتر انداز میں مریضوں کا علاج کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل پے پیکج کی صوبائی حکومت نے منظوری دی ہے جبکہ وفاقی سطح پربات تقریبا ہوچکی ہے اس پے پیکج کی منظوری سے ینگ ڈاکٹرز کا کوئی نقصان نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کو بھی تمام مراعات اور سہولیات حاصل ہونگی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں کے تبادلے میرٹ پر نہیں ہوتے ہیں بلکہ ذاتی پسند وناپسند کے بنیاد پر کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز مجبورا اپنے تبادلے رکواتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرٹ پر فیصلہ کئے جائیں تو تمام ڈاکٹرزاپنے فرائض بہتر انداز میں نبھاسکیں گے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے دیگر اہم ترین مسائل کے حل کے لئے پی ایم اے کردار ادا کرے گی ،انہوں نے گلگت بلتستان کے ان ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے جو اندرون و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ماہرانہ صلاحیتیں گلگت بلتستان کے غریب اور مجبور عوام پر صر ف کرنے کے لئے گلگت بلتستان آئیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات علاقے میں ہی مل سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button