چترال

صوبائی حلقہ پی کے 90 ضمنی انتحابات میں سردار حسین کامیاب، غلام محمد ہار گئے

sardar
چترال: سید سردار حسین عام انتخابات کے دوران ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو)

چترال(گل حماد فاروقی) صوبائی حلقہ پی کے 90 کے سات پولنگ اسٹیشن پر ضمنی انتحابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید سردار حسین کامیاب قرار پاگئے جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد ہار گئے۔ 

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار سردار حسین 1779 ووٹ لئے جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار جو پہلے اسی نشست پر رکن صوبائی سمبلی منتحب بھی ہوئے تھے حاجی غلام محمد نے 1543 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔ 

2013 کے عام انتحابات میں اسی نشست پر حاجی غلام محمد سات ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے جس کی کامیابی سردار حسین نے چیلنج کیا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے پوسٹل بیلٹ اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تھی مگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے۔ بعد میں الیکشن کمیشن نے اسی حلقے کے سات پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ انتحابات کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اتوار کے روز ان سات پولنگ اسٹیشن پر دونوں امیدواروں میں مقابلہ ہوا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید سردار حسین شاہ کامیاب امیدوار قرار پائے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button