کالمز

یہ جمہوریت

تحریر: ابو اِنشال

میرا آخری جنم زہر آباد نواب شاہ میں2008میں ہوا۔میری پیدائش سے پہلے ملک کے حالات بہتر تھے۔14ارب ڈالر کا زرِّمبادلہ،60روپے کا ڈالر،آزاد میڈیا،پکی سڑکیں،صاف پانی کے منصوبے،ہائی ویز کی تعمیرات،پرائمری اوراعلیٰ تعلیم میں ریکارڈ ترقی،اسٹاک ایکسچینج کی بہتر پرفارمنس ،بہترین معاشی نموالغرض کیماڑی سے ٹیروتک ملک ترقی کر رہا تھا۔

میری ولادت باسعادت کی خوشی میں میرے والدین نے 5سال جشن منانے کا اعلان کردیا۔تمام رشتے داروں،دوستوں،عزیزوں کو اطلاع دی گئی کہ 5سال تک جشن لوٹ مار منایا جائے۔

ملک کی 67سالہ تاریخ کا یہ جشن 2008سے 2013تکبڑے جوش وخروش سے منایا گیااور بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی پزیرائی ہوئی۔ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے اس کی بڑی تعریف کی۔لٹوتے پھٹواور زرباباجیسے القاب مجھے اسی دوران ہی ملے۔

2013میں صرف 5سال کی عمر میں میری شادی اپنی ہی برادری میں لاہور کے نواحی علاقے شریر پور ہوئی،میرے سسرال نے جشن لوٹ مار کو 2017تک نہ صرف منانے کا اعلان کیا بلکہ ہمسایہ ممالک تک اُس کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

جشن لوٹ مار کے دوران ہمارے عزیزوں رشتے داروں کے علاوہ اور بہت سے دوستوں کو فائدہ ہواحتیٰ کہ بعض جانوروں نے بھی اِس سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھایااور اب بھی مستفید ہو رہے ہیں۔جانوروں میں پالتو جانور سرفرست ہیں جن کوگوشت اور ہڈی مسلسل ملتی رہی اور اُن کی وفاداری بھی میرے والدین اور پھر سسرال کے ساتھ بڑھیا رہی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکرہے کہ میں نے اپنے جنم سے آج تک عوام سے روٹی ،کپڑا،گیس،بجلی،پانی،تعلیم،صحت اور امن سب کچھ چھین لیا ہے،اس کے باوجود عوام اس لیے خاموش ہے؛؛؛ کیونکہ

میں پروان چڑھ رہی ہوں۔

میں جڑیں پکڑ رہی ہوں۔

میں آمریت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر چُکی ہوں۔

میں آئین کی حفاظت کر رہی ہوں۔

جی ہاں،اب عوام مجھے اچھی طرح جانتی ہے۔

میرا نام ۔۔۔۔۔’’جمہوریت‘‘۔۔۔۔۔ ہے اور

میں اس ملک کے غریب عوام کے لئیے اللہ کا عذاب ثابت ہوچُکی ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Democracy Works only in Namak Haram society like West where only preference is good governance.While Pakistani Democracy is too much Namak Halal,where it does not matter how much corrupt you are but you should be Namak Halal to Sharifs and Buhttos.For the last 30years Punjab and Sindh doing their Namak Halal.So hope one day Punjab and Sindh become Namak Haram, so I m sure democracy will start working the same day!!!!

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button