چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل نہیں ہوا تو گلگت کی طرف مارچ کریں گے، بابا جان کا ہنزہ میں دھرنے سے خطاب
ہنزہ (اکرام نجمی) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے کال پر ہنزہ کے تجارتی مرکز علی آباد کالج روڈ پر مختلف پارٹیوں کے کارکنوں اور عوام نے دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ بابا جان نے مہدی شاہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرامن تحریک کو دبانے کیلئے مہدی شاہ حکومت نے دفعہ 144نافذ کرکے تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہم کسی دباوٗ میں آنے والے نہیں ہے اگر کمیٹی کے مطالبات حل نہیں ہوئے تو ہم گلگت کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔
ہم پر جبری ٹیکس عائد کیا جارہا ہے سینٹ اور قومی اسمبلی کے دروازے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بند ہے حقوق پہ ڈاکے ڈالے جارہے ہیں حکومت ہر ملازم اور ہرگھر پر ٹیکس لگانے کو شش میں ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کے باوجود حکمرانوں نے یہاں کن قوانین کے تحت ٹکس عائد کی ہے اگر ہمارے ساتھ اس طرح ظلم ہوتا رہا تو ہم عالمی عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے اور اسکی زمہ داری مہدی شاہ کی حکومت پر عائد ہوگی۔
دھرنے سے کامریڈ بابا کے علاوہ اکرام اللہ جمال ،زولفقار علی ،انور برچہ ،پیپلز پارٹی کے کارکن کریم الحیات نے اور دیگر مقررین بھی خطاب کیا ۔