گانچھے میں دھرنا، نوربخشیہ برادری کے افراد شریک نہیں ہوئے
گانچھے ( محمد علی عالم ) گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی طر ح ضلعگانچھے میں بھی علامتی دھرنا دیا گیا ۔ جس میں نوربخشیہ براردی نے شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہو ا تھا ۔ جس تحت کسی بھی نوربخشی علماء نے دھرنے میں شرکت نہیں کیا البتہ کچھ نوجوانوں نے شرکت کی۔ لیکن دھرنے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد اتنا نہیں تھا جس کی لوگ توقع کر رہے تھے علامتی دھرنے کے باعث عوام کی معمولات زندگی جزوی طور پر متاثر ہو کر رہ گئی ۔
ضلعی ہیڈ کواٹر میں مارکیٹ ایک گھنٹے کے لئے بند رہی اور ٹریفک بھی معمول سے بہت کم دیکھنے کو ملا ۔ دھرنے کے باعث سکردو ،خپلو کے لئے بھی ٹرونسپورٹ سروس مکمل بند رہا۔ تاہم سرکاری اور نجی اداروں میں معمول کے مطابق کام جاری رہا ۔ اور تمام تعلیمی ادارے بھی کھولے رہے ۔ دن 2بجے کے بعد سے مارکیٹ کھولنا شروع ہو ا اور لوگوں کی معمولات زندگی بھی بحال ہونا شروع ہو گئے۔