گلگت بلتستان

ضلع گانچھے میں نوعمر بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مشکلات کا شکار، اصلاح احوال کا مطالبہ

گانچھے (نمائندہ پامیر ٹائمز) 15سال سے کم عمر کی بچوں کی رجسٹریشن کا عمل عوام کے لئے وبال جان بن گیا ۔عوام کو سہولت کی بجا ئے مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہی ہے۔ محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی گانچھے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنا نے کے لئے تعینات کئے گئے سیکرٹریز کی من ما نیاں عروج پر پہنچ گیا ۔ایک سرٹیفکیٹ کی حصول کے لئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگ جا تا ہے ۔ محکمہ کی نااہلی یونین کونسلوں میں متعلقہ گاؤں سے سیکرٹریز تعینات کرنے کی بجا ئے دور دراز سے بھرتی کیا ہوا ہے جس وجہ سے وہ مہینے میں ایک بار اس یونین کونسل میں جاتے ہیں ۔اور وہ بھی ایک دن بیٹھ کر پھر واپس آجاتے ہیں جس کے باعث وقت پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نہیں ملتا ہے ۔

Birth-Certificateسیکرٹریز کے مطابق یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو کمپیوٹرز دیا گیا ہے مگر اس کو رکھنے کے لئے کوئی کمرے کا انتظام نہیں کیا ہواہے ۔ اس وجہ سے اکثر سیکرٹریز نے کمپیوٹرز کو اپنے گھروں میں رکھا ہوا ہے ۔ اس لئے لوگوں کو متعلقہ جگہوں سے بار بارکئی کلومیٹر کا سفر کرکے سیکرٹریز کے گھر وں کے دروازوں پر آنے پرمجبور ہیں ۔ ان کے راستے کی تکلیف تو اپنی جگہ مگر وقت پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملتا ہے جس وجہ سے بچوں کے تعلیمی سال ضائع ہورہے ہیں ۔ اعلیٰ حکام غریب عوام کے ساتھ ہونے والے مشکلات اور بچوں کی تعلیمی سال ضائع ہونے کا تما شا دیکھ رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایل جی اینڈ آرڈی گانچھے اپنے نظام کو درست نہیں کیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہو جا ئیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button