Apr 19, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on ہلال احمر کے زیر اہتمام صحت اور پانی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کے عوام کو صحت توانائی اور پانی کے بحران کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے حکومت اور نجی اداروں کو ایک مربوط حکمت عملی اور پائیدار منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انسانی صحت کا تعلق پانی سے ہے اور پانی کا تعلق توانائی سے یوں ان تینوں شعبوں کا آپس میں ایک گہراتعلق ہے ۔ان خیالات کااظہار مقررین نے ہلال احمر گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صحت توانائی اور پانی کے عنوان پر منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے قائمقام چےئرمین فضل کریم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران اور آلودہ پانی کے استعمال سے متعد د بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔جس سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔اس بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت اور نجی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
سیکریٹری ہلال احمر و سابق مشیر تعلیم نور العین نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان قدرتی آفات کے متاثرین کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت و صفائی سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہے تاہم عوام پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان معلومات کے تحت ایسی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں جو انسانی صحت کے لئے مضر اور نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر گلگت بلتستان کے پاس اس وقت آٹھ ہزار سے زائد رجسٹرڈ رضا کاروں کا نیٹ ورک موجود ہے جو قدرتی آفات کے متاثرین کو امداد کی فراہمی اور علاقے میں انسانی اقدار کے فروغ میں ادارے کی معاونت کررہے ہیں ۔
رہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان گلگت بلتستان کے پروگرام منیجر رضوان احمد نے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے لیکن ان وسائل کے استعمال کے لئے مربوط حکمت عملی اور منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ہمیں اپنے وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور ان سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکمت عملی اور پلاننگ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے.
گورنمنٹ ایجوکیشن کالج کے پرنسپل سید نبی شاہ نے ہلال احمر کے صوبائی آفیسر صحت ڈاکٹر محمد یونس اور ڈاکٹر بختاور خان نے کہا کہ گلگت شہر میں پانی اور بجلی کے بحران نے انسانی زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے اور آلودہ پانی کے استعمال سے علاقے میں موزی امراض عام ہوچکی ہیں جس کے تدارک کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے ۔سنےئر صحافی شبیر احمد میر نے کہا کہ مقامی میڈیا علاقے کے مسائل کو علاقائی و قومی میڈیا میں بھر پور انداز میں اجاگر کررہے ہیں مگر حکمرانوں کی طرف سے ان مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے موٹے مسائل بھی گھمبیر صورت اختیار کرجاتے ہیں ۔تقریب میں کالج کے طلباء و طالبات اساتذہ ہلال احمر کے رضا کاروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 0
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب