گلگت بلتستان
گلگت بلتستان حکومت اور ایف اے او ملکر زرعی ترقیاتی کے لئے منصوبے شروع کریں گے
![](https://i0.wp.com/urdu.pamirtimes.net/wp-content/uploads/2014/04/fao.gif?resize=543%2C354&ssl=1)
گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کی حکومت اور غیر سرکاری تنظیم فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے اشتراک سے علاقے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیئے چیف سیکریٹری محمد یونس ڈاگھا نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد علاقے میں زراعت کے میدان میں بڑی ترقی ہوگی۔ سرکاری زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ FAOنے حامی بھری ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے میں کئی ایسے منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں جس کے بعد علاقے میں زرعی اجناس کی بہتات ہوگی۔
![fao](https://i0.wp.com/pamirtimes.net/urdu/wp-content/uploads/2014/04/fao-300x195.gif?resize=300%2C195)
زرائع نے مزید کہا ہے کہ زراعت کو ترقی کا زینہ بنانے کے لیئے محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے منصوبوں پر کام کرے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں۔ محکمہ زراعت کو کہا گیا ہے کہ علاقے میں روزگار کی فراہمی میں زراعت ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور شب و روز کی محنت سے علاقے میں اس شعبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ زرائع نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور FAOمل کر اس طرح کی کوششوں کو کامیاب کر سکتے ہیں۔