گلگت بلتستان

محکمہ تعمیرات عامہ اور واسامیں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات مکمل وزیر تاجور اور نذیر احمد کے تنزلی کی سفار ش

demotionگلگت (پ ر) محکمہ تعمیرات عامہ اور WASA (واسا)میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کی جانے والی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔ سرکاری زرائع نے پیر کے روز کہا ہے کہ تحقیقات ایگزیکیٹؤ انجینئرز وزیر تاجور اور نذیر احمد کے خلاف ہو رہی تھیں جنہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کر کے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچاتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی دھجیاں بکھیر دی تھیں۔ انکوائری آفیسر نے زیر قانون 2011 E&Dکے تحت گریڈ 19 کے آفیسر وزیر تاجو کو گریڈ 18 میں جبکہ گریڈ 18کے آفیسر نذیر احمد کی گریڈ 17 میں تنزلی کی سفارش کر دی ہے۔ محکمہ تعمیرات میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا کے حکم پر شروع کی جانے والی انکوائری پر ٹیم نے اپنی حتمی سفارشات چیف سیکریٹری کو بھیج دی گئی ہیں جن پر جلد از جلد کارروائی کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ان آفیسران کے خلاف انکوائری محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر نے کی ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دفتر سے حتمی سفارشات کی سمری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھجوادی گئی ہے جہاں سے انکے خلاف کارروائی کا باقاعدہ حکم نامہ مل جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button