سب ڈویژن نگر کے گاوں پھکر میں برفانی تودہ گرنے سے متعدد مویشی ہلاک
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ضلع ہنزہ نگر کے گاوں پھکر میں گزشتہ روز برف فانی تودہ گر گیا۔ پھکر نگر میں برف فانی تودہ گرنے کے باعث سینکڑوں مویشی ،25گائے اور بیل ہلاک ہوگئے۔ ہنزہ نگر میں گرمی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں برف فانی تودے گرنے کے ساتھ گلیشر کے پگھلنے کا عمل میں تیزی شروع ہو گیا۔
نگر کے گاوں پھکر میں گزشتہ روز تقریباً ایک بجے کے قریب گاوں کے آس پاس ہی برف فانی تودہ گرنے کی وجہ سے سینکڑوں مویشی کے علاوہ 25سے زائد بیل اور گائے تودے کے نذر ہو گئے۔ جبکہ سینکڑوں کے حساب سے پھلدار اور غیر پھلدار درخت کا بھی نقصان ہو گیا۔ تاہم تودہ گرنے سے کوئی بھی جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔
پھکر نگر کے عوامی وفدنے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات قدرت کی طرف سے رونما ہوتے ہے ہم خد ا کا شکر کرتے ہیں کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حالانکہ اس جگہ جہاں پر برف فانی تودہ گیر چکا ہے وہاں پر عوام کا آنا جانا ہوتا تھا مگر اس وقت کوئی بھی افراد موجود نہیں تھے۔ تاہم علاقے کے عوام کے مال مویشی کے صور ت میں نقصان اٹھانا پرا ہے۔ انہوں ںے میڈیا کے توسط سے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کیا ہے کہ وہ ہنزہ نگر کے دور افتادہ گاوں میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ پھکر نگر میں بسنے والی عوام کے معاشیات کا در مدار مال مویشی پر انحصار ہیں۔