گلگت بلتستان

یونس ڈاگھا، عارف ابراہیم اور ظفر عباس کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجا جائیگا: وزیر اعلی گلگت بلتستان

corruptionگلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ھے کہ سابق چیف سکریٹری محمد یونس ڈا گھا ،سابق سکریٹری خزانہ عارف ابراہیم اور سابق سکریٹری تعمیرات عامہ ظفر عباس کے خلاف مالی بد عنوانیوں میں ملوث ھونے پر وفاق کو ریفرنس بھیجا جاے گا چیف سکریٹری نے نیٹکو کی 55 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کراچی لے گیا اور دیگر دو سکریٹرز کو یھاں سے جانے میں مدد دی جس پر ان کے خلاف کیس تیار کر کے وفاق کو بھجنے کا فیصلہ کیا ھے وہ یھاں پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں ممبران سے خطاب کر رھے تھے چیف منسٹر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں میرے خلاف نعرہ بازی ،تقاریر اور ایس ایم ایس کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جو مکمل ہونے پر ان کو ملازمت سے برطرف کردیا جاے گا اہنوں نے کہا کہ ملازم ملازم ھوتا ھے عوام نہیں ھوتا سرکاری ملازمین کو ھر گز معاف نہیں کرونگا

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button