گلگت بلتستان

وزیر اعلی مناپن نگر میں 2 میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح کریں گے، میاچھر کا دورہ بھی متوقع

پسن مناپن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 2006 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل میں تقریبا 8 سال لگے ہیں
پسن مناپن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام 2006 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل میں تقریبا 8 سال لگے ہیں

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ایک روز دورے پرآج نگر پہنچے گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد نگر حلقہ 4میں 2میگاوٹ بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کرنگے۔ 2میگاوٹ کا یہ منصوبہ وزیر خزانہ محمد علی آختر نے اپنے دور اقتدار میں شروع کیا تھا۔اس منصوبے کے افتتاح ہونے کے بعد نگر حلقہ نمبر4میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوسکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پاور منصوبے کے افتتاح کرنے کے بعد پہلی دفعہ نگر کے متاثرہ گاوں میاچھر کا دورہ کرینگے جہاں پر متاثرین میاچھر اور متاثرہ جگہ کا معائینہ بھی کرینگے۔یاد رہے کہ مناپن پاور پروجیکٹ 2006میں سنگ بنیاد ررکھا تھا۔ علاقے کے منتخب نمائندہ اور محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے کوششوں سے 2میگاواٹ کا یہ بجلی گھر مکمل ہوگیا۔ بجلی کے اس پر و جیکٹ کے مکمل ہونے پر علاقے کے عوام انتہائی خوش ہیں۔علاقے کے عوام نے محمدعلی آختر وزیر خزانہ گلگت بلتستان اور محکمہ برقیات کو مبارکبادی کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button