گلگت بلتستان

مناپن نگر میں دو میگا واٹ بجلی گھر کا افتتاح، میاچھر روڑ جلد بحال کر دی جائیگی: مہدی شاہ

unnamed

گلگت (پ ر) وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ 5 ارب روپوں کی لاگت سے گلگت بلتستان کو قومی گرڈ سے ملایا جا رہا ہے کیونکہ بہت جلد گلگت بلتستان بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوگا اور تمام ملک کو یہاں سے بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ مناپن نگر میں 2میگا واٹ بجلی گھر کے افتتاح کرنے کے بعد وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ زیر اعظم کو بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے ایک پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا جائے۔ ایک چینی کمپنی دس ارب روپوں کی لاگت سے خطے میں بجلی کے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان تین راستوں کے زریئے قومی گرڈ سے منسلک ہو گا۔ جس میں بابو سر، شندور اور کوہستان کے راستے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مشکلات کے دن گنے جا چکے ہیں اور ان کو بہت جلد ترقی کے ثمرات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہنزہ نگر کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کر دیا جائے۔

unnamed (1)دریں اثناء وزیر اعلی مہدی شاہ نے میاچھر کا ایک ہنگامی دورہ کیا اور وہاں عوام کے مسائل سنے۔ سید مہدی شاہ نے میاچھر کی عوام کے ضروریات و حوائج کا خیال رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت میاچھر کی عوام کو ان کی دہلیز پر زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندانوں کی نو آباد کاری کے لیےء ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیئے ٹینٹ ادویات اور خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

04وزیر اعلی نے میاچھر روڈ کی بحالی کے مطالبے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہاں کی عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل حل کرنے کے فوری اقدامات کیئے جایءں گے۔ انکا کہنا تھا کی میاچھر کی عوام کی تکالیف کا ان کو بھر پور احساس ہے اور حکومت انکی تکلیف سے بے خبر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج انکے درمیان موجود ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے مناپن لنک روڈکا افتتاح بھی کیا جو کہ چار کروڑ روپوں کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔

روڑ کے افتتاح کے موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی وزیر بیگ، وزیر برقیات دیدار علی ، وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر ، وزیر خزانہ محمد علی اختر اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button