سیاستگلگت بلتستان

چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی ںے براس بینڈ کے فروغ کے لیے سعد سکندر کی کاوشوں کی تعریف کردی!

گلگت (پ ر) چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود نے ڈاکٹر سعد خان کی براس بینڈ کی فروغ کے لیئے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً براس بینڈ کو ان کی لگن کے باعث ترویج کا موقع ملے گا۔ اپنے مراسلے میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سرکاری ادارے ڈاکٹر سعد خان کی کوششوں میں تعاون کریں گے۔ ڈاکٹر سعد خان جو کہ سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ہونے کے ساتھ ساتھ سیکریٹری انفارمیشن کے طور پر گلگت بلتستان حکومت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سعد خان سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بھی ہیں اور وہ سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں اور چار کتابوں کے مصنف ہیں۔

Dr Saadواضح رہے کہ انہوں نے اپنے دور تعیناتی میں براس بینڈ کی ترقی کے لیئے گلگت بلتستان میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے براس بینڈ کا ایک میلہ لالک جان سٹیڈیم گلگت میں منعقد کرایا تھا اور یوم پاکستان کے موقع پر ہنزہ نگر میں بھی اس طرح کی ایک تقریب منعقد کرائی تھی۔

اپنے دو سالہ قیام میں ڈاکٹر سعد خان نے بینڈ کے 12سے زائد مقابلے اور تقریبات کا اہتمام کیا اور گلگت بلتستان کے مختلف بینڈز کو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔

جنرل راشد محمود نے اپنے خط میں یقین دلایا کہ مسلح افواج اپنے بینڈز کی تربیت اور ترویج کے لیئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج اور ان کے بینڈز پر ہم سب کو فخر ہے۔

ایڈمرل فرخ کی جانب سے دستخط کردہ مراسلہ کے ساتھ چیئر مین جوائنٹ چیف کی جانب سے بینڈ کے بارے میں ایک خوبصورت کتاب بھی تحفے میں ڈاکٹر سعد خان کو ارسال کی گئی ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button