گلگت بلتستان
چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان نے احتجاجا سوست پورٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
![](https://i0.wp.com/urdu.pamirtimes.net/wp-content/uploads/2014/05/8.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
گلگت( فرمان کریم) بدھ کے روز پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر چمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان کے صدر جوہر علی راکی، سابق صدر جاوید حسین، صدر امپورٹ اسپورٹ ایسوسی ایشن محمد اسماعیل، سابق صدر محمد علی قائد نےکہا کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے اور آج جمرات سے سوست ڈارئی پورٹ کو احتجاجا بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
![OLYMPUS DIGITAL CAMERA](https://i0.wp.com/pamirtimes.net/urdu/wp-content/uploads/2014/05/8-1024x335.jpg?resize=608%2C199)
اُنہوں نے مذید کہا کہ کاشغر تا اسلام آباد فی کنٹینرکا کرایہ 20 سے 30 لاکھ روپے لگاتا ہے۔ جبکہ کراچی بندگاہ سے اسلام آباد میں کرایہ صرف 10 لاکھ لگاتا ہے۔ جبکہ پنجاب کے علاقوں میں ہمارے تاجروں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے تب تک سوست ڈرائی پورٹ میں کوئی سامان نہ اُتارہ جائے گا ۔ اس کا اطلاق چایئنز کمپنی سی آر بی سی پر بھی ہو گا۔ اگر مذید ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو بارڈر کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔