گلگت بلتستان
آٹا کمیاب، محکمہ خوراک گلگت بلتستان لمبی تان کر سو گیا!
گلگت (بیورو چیف سے ) محکمہ خوراک گلگت بلتستان لمبی تان کر سو گیا ھے اور گلگت شھر و مضافات میں آٹا نایاب ھوگیا ہے. عوام کو آٹے کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ھے گزشتہ دو ہفتوں سے صوبائی دارلحکومت میں عوام کو آٹا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے. سرکاری سیل پواینٹس کو عملہ تالے لگا کر غایب ہیں.
جب سے اس محکمے میں نیا ڈاریکٹر تعینات کیا گیا ھے آٹے کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ھے عوامی حلقوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے محکمہ خوراک کے نا اہل ڈاریکٹر کو تبدیل کرکے آٹے کے بحران کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.