گلگت بلتستان

جائیداد کا تنازعہ، تھور (دیامر) میں تین سگے بھائی چچازاد کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار

murderچلاس(کرائم رپورٹر) تھور کے علاقے مکھلی میں جائیداد کے تنازعے پر چچا زاد نے تین سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کا مختلف ایریا میں چھاپے۔تفصیلات کے مطابق تھور مکھلی میں چچازاد بھائیوں میں زمین حدود کے تنازعے میں تکرار ہو گئی اور بات بڑھتے بڑھتے لڑائی تک پہنچ گئی اس دوران ایک چچازاد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تین سگے بھائیوں کوآتشی اسلحہ سے قتل کر دیا۔قتل ہونے والے بھائیوں میں عبدالقیوم ،عبدالصدیق اور عبدالمطلب شامل ہیں ،جن کی عمریں تقریبا سولہ،بائیس اور تیس سال تھیں۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی دیامرنوید خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھور لیا قت کی قیادت میں پولیس ٹیم روانہ ہوگئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔دوسری طرف ایس پی دیامر نوید احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او تھور کو جائے وقوع کی طرف روانہ کردیاگیا ہے قتل کی واردات زمین کا تنازعہ ہے پولیس ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرے گی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button