گلگت بلتستان
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کومے میں ہے، آخری سانسیں لے رہی ہے: آمنہ انصاری

گانچھے (محمد علی عالم) وزیر علیٰ گلگت بلتستان کی اعلان پر عمل درآمدکرانے کے لئے تمام سرکاری محکموں کے سب انجینئرز بھی میدان میں آ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم دوسال تک خاموشی سے انتظار کرتے رہے مگر اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ ہم میدان میں نکلاہے اپنا حق لے کے ہی رہیں گے۔ گانچھے سب انجینئر ز کے وفد نے رکن اسمبلی آمنہ انصاری ،سابق مشیر تعمیرات ابراہیم ثنائی اور میجر(ر) محمد امین سے ملاقات کر کے اپنا مسائل سے آگا ہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری جی بی صرف اخبارات میں بیان دینے کی بجا ئے عملی کام بھی کریں بڑے بڑے دعوؤں کو چھوڑ کر ملازمیں کی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔ سابق چیف سیکرٹریز کی طرح صر ف اپنے پرموشن لے کر واپس جانے کی بجا ئے گلگت بلتستان کی عوام کے مسائل حل کریں اس موقع پر ابراہیم ثنائی نے کہا کہ تمام سیاسی رہنما ؤں کو اس وقت پارٹی سے ہٹ کر ان کی مسائل حل کرنے کے لئے کوشش کرنا چاہیے۔کسی بھی محکمے میں سب انجینئرزریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان کا مطالبہ جائز ہے حکومت انکی کے مطالبات کو منظور کر کے ان کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے جتنا ہوتا ہے ہم کوشش کر یں گے ۔ اور صوبائی حکومت بھی سنجیدہ ہو کر احتجاج اور دھرنا دینے سے پہلے مطالبات حل کریں ۔