گلگت، وکلا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے باہر ہاتھا پائی
گلگت( مون شیرین) ینگ لائیزر، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن کے ممبراں وکلاء نے جمرات کے روز چیف کورٹ کے باہرضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، ضلعی انتظامیہ کے مغرز عدالت کے حکم عدولی کر کے عدالت کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔
احتجاج کے بعد وکلاء سپریم اپیلٹ کورٹ جوٹیال پہنچ گئے اور کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی کورٹ کے مرکزی دروازے پر تعنیات قائم مقام اے سی گلگت حمزہ سالک اور اُس کے سرکاری محافظ نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی تو وکلاء مشتعل ہو گئے اور قائم مقمام اسسٹنٹ کمشنر سمت گارڈ کی پٹائی کر دی۔ جسکے بعد مشتعل وکلاء کورٹ کے اندر داخل ہو گئے۔وکلاء نے الزام لگا یا کہ اے سی نے انتہائی گندی زبان استعمال کر کے وکلاء کی توہین کی ۔
ہاتھا پائی کے بعد وکلاء جوٹیال تھانے پہنچ کر اے سی گلگت کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دے دی جس میں اے سی اور گارڈ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی استدعا کی ہے۔