گلگت بلتستان

سکردو میں ضلع شگر اور کھرمنگ کا تابوت بردار احتجاجی ریلی، پولیس پر پتھراؤ

Ahtijaji muzahera 2
سکردو (رضا قصیر ) سکردو میں اہلیان کھرمنگ کی جانب سے نکالے گئے اضلاع بناؤ ارو بارڈر کھلو احتجاجی ریلی کے دوران پولیس اور احتجاجی مظاہرین کی چھڑپ 8 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراز خمی ۔
تفصیلات کے مطابق کھر منگ سے تعلق رکھنے والی عوام کا سکردو میں امامیہ جامع مسجد سکردو سے احتجاجی ریلی نکالی جارہی تھی کی اچانک پولیس نے لاٹھی چارچ کرنا شروع کر دیا جس پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ چھڑپ شروع ہوگئے ۔ مظاہرین کی پتھراؤ سے 2پولیس اہکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاٹھی چارچ کی وجہ سے احتجاجی مظاہرے میں شامل متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے اس چھڑپ کے بعد مظاہرین کمشنر بلتستان ریجن ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ائی جی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں جبکہ اس وقت یادگار شہداء سکردو دھرنا جاری ہے جس کی قیادت معروف قوم پرست سید حیدر شاہ رضوی کر رہے ہیں ۔
Ahtijaji muzahera
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان چھڑپ کی اصل وجہ مظاہرین کے کھرمنگ اور شگر ضلع کے جنازہ کے شبہ بناکر اٹھا ئی ہوئی تھی جو انتظامیہ اور پولیس کے سے دیکھا نہیں گیا اور مظاہرین سے وہ تابوت چھینے کی کوشش کئے اور مذاحمت پرپولیس اہکاروں نے لاٹھی چارچ شروع کردی دوسری جانب سے مظاہرین نے پتھراؤ شروع شروع کردی جس سے 7پولیس اہکاروں سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے ذخمیوں کو ریسکو 1122کے اہلکاروں نے ہسپتال پہنچادی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو چوٹیں زیادہ نہیں ہیں۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست رہنماء سید رضاشاہ رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی ہمیشہ لوگوں کو دھوکہ کے سواء کچھ نہیں دیا ہے ابھی کھرمنگ اور شگر کے عوام کے ساتھ فرید اور چھوٹ سے کام لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام بیدار ہوچکے ہیں ان کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں حکومت جلد شگر ، کھرمنگ کو ضلع بنائیں اور کھرمنگ کر گل روڈ کھول دیں ورنہ احتجاجی کا دریہ وسیع کردیں گے اور چلو چلو کار گل چلو کے نعرے بلند کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button