گلگت بلتستان

گلگت، صدراسمعیلی ریجنل کونسل پولیس تشدد سے زخمی، احتجاجی مظاہرے شروع

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت( مون شیرین) صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کرنل (ر) عیبد اللہ بیگ پولیس حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس سپاہی نے مبینہ طور پر مجسٹریٹ کے حکم پر عبید اللہ بیگ کو بندوق کے بٹ سے مار کر زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق جمرات کی شام مجسٹریٹ درجہ دوئم عارف حسین کی معیت میں پولیس کی بھاری نفری بلڈوز سمیت ذوالفقار آباد قبرستان کی چاردیواری مسمار کرنے پہنچی تو صدر اسماعیلی کونسل نے ضلعی انتظامیہ کو عدالتی حکم کے خلاف کام کرنے سے منع کیا۔ جبکہ موقعے پر موجود ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکار "اپنی من مانی کرنے” پربضد رہے۔ اس دوران نوبت تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ مجسٹریٹ نے اس دوران بعض زرائع کے مطابق مبینہ طور پر پولیس کو فائر کھولنے کا حکم دیا جسکے بعد کرنل عبیداللہ بیگ نے مزاحمت کی تو پولیس اہلکاروں نے بندوق کے بٹ سے ان کے سر پر وار کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ اس کے فورا بعد کرنل عبداللہ بیگ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔ انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
اسمعیلی ریجل کونسل پر پولیس تشدد کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور گلگت ذوالفقار آباد کے ہزاروں عوام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف سٹرک پر نکل آئے۔ اور ٹائر جلا کر شاہراہ قائداعظم جوٹیال کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ احتجاجی مظاہر ین سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ فوری طور پر ذمہ دار افسر کوعلاقہ بدر کیا جائے اور اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ افسر گلگت کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتا ہے۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
pic (33)
مقررین نے کہا کہ وہ جمعہ (کل) تک ضلعی انتظامیہ کو الیٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔ بصورت دیگرپورے گلگت بلتستان میں عوام سٹرکوں پر ان کے خلاف احتجاج کریگی۔
پامیرٹائمز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوے مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے کہ اگر گلگت بلتستان حکومت اور انتظامیہ نے مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس آفیشلز کے خلاف کاروائی نہیں کی تو ضلع غذر، ہنزہ نگر اور ضلع گلگت میں ہفتے کو بھر پور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کیا جائے گا۔
ادھر اسمعیلی فرقے کے سماجی رہنماوں نے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوے نوجوانوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قانون کو اپنا کام کرنے دیا جائے اور اس واقعے میں ملوث سازشی عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔
(نوٹ: اس رپورٹ میں ترامیم کیے گئے ہیں)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button