صدر آزاد کشمیر کا ضلع استور میں پرتپاک استقبال
استور ( سبخان سہیل ) صدر آزادجمو و کشمیر سردار یقوب خان کا اپنی کاکابینہ وزیرتعمیرات آزاد کشمیر چو ہدری اشرف ، وزیر سماجی بہبود آبادی فرزانہ یعقوب، میاں واحید وزیر تعلیم اور وزیر موصلات چو ہدری راشیدکے ہمراہ ضلع استور کا خصوصی دورہ اس موقعے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور صوبائی وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان محمد نصیر خان وزیر تعمیرات محمد بشیر خان،پارلیمانی سکرٹری عبدلحمیدخان ، پی پی خوتین وینگ ضلع استور کی صدر ساجدہ صداقت اورپاکستان پیپلزپارٹی ضلع استور کے ہزاروں کارکنوں نے استور ہیلی پیٹ سے ریلی کی شکل میں دنیاکا مشہور سیاحتی مقام استور راما لے گئے۔
اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں شاندار پولو میچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھاجسکے مہمان خصو صی صدر آزاد جمو و کشمیر سردار یعقوب خان تھے۔اس موقع پر کھیلی جانے والی پولو میچ کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ ،انتظامیہ کو ایک لاکھ اور پولیس اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا ۔صدر آذاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا استور سے بہت پرانا رشتہ ہے تور سمیت پوری گلگت بلتستان کے لئے شونٹر پاس ٹنل کی مکمل منظوری لینے کے بعد یہاں کی عوام کو خشخبری دینے آیا ہوں۔شونٹر ٹنل بننے کے بعد پوری گلگت بلتستان و آزاد جموو کشمیر کا ایک بار پھر پرانے تعلقات بحال ہو جائینگے اور سفری مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔آج یہا ں میں اپنی پوری کا بینہ کے ساتھ ادنیاکے خوبصورت ترین مقام استور راما پر صوبا ئی وزیر محمد نصیر خان کی خصوصی دعوت پر آیا ہوں انہوں نے مزید کہامیں وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور انکی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہا کی عوام کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجی بنیادوں پر حل کرنے کی کو شش کی ہے۔انکی عوام دوست پا لیسی کو سامنے رکھتے ہوئے آئیندہ بجٹ میںآزاد جمو کشمیر حکومت کے بجٹ سے کم کرکے گلگت بلتستان حکومت کے لئے دو ارب روپے خصوصی پکیج کے طور پر دے دونگا جو کہ یہاں کی عوام کے بنیادی مسائل کو کم کرنے کے لئے استعمال کیے جائنگے انھوں نے کہا کی ہم کشمیر میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کومیڈیکل کالیجز میں کوٹے میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام اور کشمیر کی عوام پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں ۔جب بھی پاکستان کو مشکل گھڑی کا وقت آیا ہے یہاں کے لوگوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ہم اپنے آباو اجداد کے قبروں کو مٹا کر اپنے سینوں کو چیر کر ڈیموں کی شکل میں پاکستان کو روشن کرنے کے خواہاں ہے۔ ہم ہر اس آنکھ کو نکالینگے جو پاکستان کو میلی نظر سے دیکھے گی ہم پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہانہوں ہمیشہ سے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑی ہے جو کسی سے ڈکی چھپی نہیں ہے۔
تقریب سے و زیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم سرادر یقوب خان اور اس کی تمام کابینہ کو سر زمین گلگت بلتستان آمد پر دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔میں وزیر اعظم پاکستان اورآزاد جمو و کشمیر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے شونٹر ٹاُ پ ٹینل کی منظوری کے لیے جو کام کیا ہے وہ گلگت بلتستان اور کشمیر کی تاریک کا ایک حصہ بنے گا جو یہاں کی عوام ہمشہ یاد رکھے گی۔۔ہم نے آج ان کے اعزاز مین ایک پولو میچ کا انقاد کیا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر دو بھایوں کی مانند ہیں ۔ استور کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہم نے گلگت بلتستان حکومت کے میگا ہ ایونٹ میں راما فیسٹول کا انقاد مسلسل گزاشتہ تین سالوں سے کراتے آہ رہے ہیں۔ راما دنیا کا خوبصورت ترین مقام ہے۔اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے۔پوری دنیا سے سیاح اس مقام کا روخ کرتے ہیں۔
تقریب سے صوبائی وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن محمد نصیر خان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم صدر آزادجمو و کشمیر سردار یقوب اور ان کی کابینہ کو استور راما آمد پر خوش آمدید کرتے ہیں۔انھوں نے ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوے یہاں تشریف لاے۔استور میں آزاد جمو و کشمیر کا 65سال بعد کوئی نمایندہ وفد استور تشریف لایا ہے۔ ان کے آنے کے بعد ایک بار پھر ہم اس روایات اور کلچر کو زندہ ہوتے ہوے دیکھ رہے ہیں۔ شونٹر ٹاپ ٹینل کے بنے کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تعالوقات ایک بار پھر 65 سال پرانی یاد کو بحال کرے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان عبد الحمید خان نے کہااستوری قوم کی کشمیری قوم کے ساتھ اتنی محبت ہے کہ اپنا تحصیل کا نام بھی آزاد جمو وکشمیر کے ایک گاوں کے نام سے منسلک کرتے ہوے شونٹر رکھا ہے۔ استوریوں اور کشمیریوں کی محبت ایک مشال ہے۔ ہم کل بھی ایک دسروں کے بھائی تھے اور آج بھی ہیں۔#