گلگت بلتستان
وزیر اعلی نے یو ایس ایڈ کی طرف سے دئیے گئیے کشتیوں کا افتتاح کردیا
ھنزہ عطا آباد (عبدالرحمن بخاری سے ) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے متاثرین عطا آباد کے لیے یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایمبولینس کشتی کا افتتاح کردیا جمرات کے روز انہوں نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا کہ یو ایس ایڈ کا صوبائی حکومت شکریہ ادا کرتی ھے کہ اہنوں نے متاثرین گوجال کو یہ تحفہ دیا جس سے بالائی ہنزہ (گوجال) کے عوام کو مدد ملے گی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے ان کو کشتی سروس سے متعلق بریفنگ دی۔