گلگت بلتستان

پیرا میڈیکل سٹاف کو وفاقی پیکج نہیں دیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے، صابرحسین

چلاس(ایس ایچ غوری سے) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن آل پاکستان کے مرکزی صدر میاں صابر حسین نے کہا ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو وفاقی پے پیکیج نہیں دیا گیا تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔فیڈرل پے پیکیج تمام ہیلتھ پرسنز کا بنیادی حق ہے۔یکساں سلوک روا نہیں رکھا گیا تو زیادتی ہوگی۔ایسی زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دیامر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پیرامیڈیکل ایسوی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد یوسف ،سیکرٹری جنرل شاہد خان خٹک کے علاوہ پنجاب،سندھ ،بلوچستان خیبر پختونخواہ آزاد کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے علاوہ اراکین بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف یکجان ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی۔بحیثیت چیئرمین ملک بھر کے تمام پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اور گلگت بلتستان پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل شاہد خان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ملکر انہیں درخواست کرینگے کہ گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل حل کریں اگر ہماری درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو پورے ملک کے ہسپتالوں میں ہڑتال کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہیلتھ پرسن کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل گلگت بلتستان مالک شاہ نے کہا کہ قومی قیادت کا ہمارے حق میں آواز بلند کرنا ہماری کامیابی ہے صدر پیرامیڈیکل دیامر پیرداد نے کہا کہ مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل کیلئے یک جان ہونا ہمارے لیئے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس موقع پر سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل پیرامیڈیکل دیامر بابر خان نے کہا کہ وفاقی پے پیکج جو کہ وفاق میں پہلے ہی مل چکا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی ملنا چاہیئے پے پیکج ہیلتھ پرسنز کے لئے ہے اس لئے یہ ہمارا حق ہے جس کے لئے ہم قربانی دے رہے ہیں قبل ازیں جب مرکزی عہدیدار چلاس پہنچے تو سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان مالک شاہ،صدر دیامر پیرداد ،سیکرٹری جنرل بابر خان،سئینر نائب صدر زیب عالم سمیت درجنوں پیرامیڈیکل سٹاف نے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جلوس میں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا ۔اور ہسپتال آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نشاور کی جبکہ معزز مہمانوں کو روایتی چادریں بھی پہنائی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button