گلگت بلتستان
شہید بینیظیر بھٹو کی اکسٹھویں سالگرہ کی تقریب میں مہدی شاہ مخالفین پر برس پڑے
گلگت (مون شیرین) گلگت، شہید جہوریت بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں منقعد ہوئی جس میں وزیرا علیٰ، اور پپیلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا ، رہنما سمت جیالوں نے شرکت کی۔ سالگرہ کے موقع پر جیالوں نے خون کے عطیات دئیے ۔ وزیرا علیٰ نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی، مشیر سیاحت سعدیہ دانش ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمت دیگر رہنماوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پربھٹو کے احسانات بہت ہیں ۔ بے نظیر نے خون کا قربانی دے کت جہوریت کو زندہ رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے مخالفین کو شدید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔ پپیلز پارٹی شریفوں کی پارٹی ہے یہاں کوئی گلو بٹ نہیں ہے اگر میں حکم دوں کو ہزاروں گلو بٹ پیدا ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرا پاس اتنے وسائل ہیں کہ مذید 3 شاہ ولاز بنا سکتا ہوں۔ مخالفین کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے اخبارات کو نھی تنقد کا نشانہ بناتے ہو ئے کہ ہوا ہمشیہ اُونچے درخت کو لگتا ہے۔ اس پانچ سال میں میڈیا نے بہت ٹریئل کیا ہے۔ آج اخبارت میرے خبر کے باعث فروخت ہو رہے ہیں ۔ اس میں میرا حصہ مجھے ملنا چاہیے۔بے نظیر بھٹو شہید کے سا لگرہ پر وزیراعلیٰ دل کھول کر مسلم لیگ(ن) کے خلاف بولے۔
تقریب کے آخر میں جیالے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کیک اور بسکٹ پر ٹوٹ پڑے۔