سکردو میں ٣٥٠ بستروں کے ہسپتال کا افتتاح، منصوبہ معرفی فاونڈیشن کی معاونت سے مکمل ہوگا
سکردو(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ او رمینجنگ ٹرسٹی عبدالہٰ نے سکردو میں 350بیڈ کے ہسپتال کا افتتاح کیا ۔معرفی فاونڈیشن کے زیر اہتمام بنانے جانے والے اس ہسپتال سے پورے گلگت بلتستان کے لوگ مستفید ہو سکیں گے پہلے مرحلے میں اسے 50بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنایا جائے گا تاہم بعد میں اسے وسعت دی جائے گی اور اسے 350بیڈ ہسپتال بنایا جائے گا سنگ بنیاد کی تقریب ایچ آر ڈی سی سکردو میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے، مینجنگ ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن عبدالہٰ نے خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ سرکاری آفیسرن اور نجی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی وزیر اعلیٰ اور مییجنگ ٹرسٹی نے ہسپتال کی سنگ بنیاد رکھی ۔
اس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت نے اس میگاپروجیکٹ کے لیے زمین فراہم کر دی ہے یہ ہسپتال پورے گلگت بلتستان میں بہترین سہولیات فراہم کرے گا انہوں نے ہسپتال کی تعمیر میں معاونت پر معرفی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمار ے اچھے کام اب بھی ہمارے مخالفین کو نظر نہیں آرہے ہم نے گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹ شروع کرائے معرفی فاونڈیشن کے زیر اہتمام بننے والے ہسپتال سے پورے گلگت بلتستان کے لوگ مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہ اس منصوبے سے 70فی صد غریب لوگوں کو فائدہ ہوگا ہمارے مخالفین کو\” ن \”میں نقطہ نکالنے کی عادت ہے ہم نے اس ہسپتال کی فائل 6ماہ میں منظور کرائی اس ہسپتال کے زریعے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گے ہمارے مخالفین کو ہسپتال بنانے کا یہ نیک کام بھی اچھا نہیں لگے گا اس بڑے پروجیکٹ سے آنے والی نسلون کو فائدہ ہو گا اس پروجیکٹ کی بدولت لوگوں کو علاج کی غرض سے دور دارز علاقوں میں جانا نہیں پڑے گا ۔ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں جو کام کیے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ڈبیلو ڈی کے 7000ملازمین کو مستقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم غریبوں کی دعاوں کی بدولت آج اس مقام پر ہیں مینجنگ ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن افصل علی شگری نے کہا ہے کہ معرفی فاونڈیشن بلتستان میں کافی عرصے سے سماجی امور سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ معرفی فاونڈیشن 1987سے بلتستان میں سماجی امورسرانجام دے رہی ہے معرفی فاونڈیشن نے اپنے سماجی امور کو پورے گلگت بلتستان تک پھیلادیا ہے معرفی میڈیکل ریلیف کے لیے کام کررہی ہے معرفی فاونڈیشن بلاامتیاز انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلتستان میں صحت کی سہولیات موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ مشکلات کا شکار تھے تاہم معرفی ہسپتال کے قیام سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی معرفی فاونڈیشن تمام لوگوں کو یکساں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے معرفی ہسپتال کو اعلیٰ معیار کے مطابق بنایا جائے گا ابتدا میں اس ہسپتال کو 50بیڈ تک محدد د رکھا جائے گا تاہم اس بعد میں وسعت دے کر 300تک لے جایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی انہوں نے کہ یہ ہسپتال عبدالہٰ معرفی کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے اور یہ ان کی گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ محبت کا اظہار ہے انہوں نے کہ وزیر اعلیٰ کے ذاتی کوششوں سے ہسپتال کے لیے 50کنا ل اراضی کا حصول ممکن ہوا ہسپتال کے لیے زمین فراہم کرنے پر وہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے شکرگزار ہیں ۔
چیف ٹرسٹی معرفی فاونڈیشن عبدالہٰ نے کہا ہے کہ معرفی فاونڈیشن صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے انہوں کہا کہ سکردو میں بنے والے 350بیڈ ہسپتال کے قائم سے یہاں صحت کے شعبے کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کویت حکومت کے تعاون سے بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہ معرفی فاونڈیشن پبلک پرائیوٹ پارٹز شب کے فروغ کے لیے کا م کررہی ہے معرفی فاونڈیشن بلتستان کے علاوہ گلگت میں بھی اپنے منصوبوں کو وسعت دے گی انہوں نے کہا کہ معرفی فاونڈیشن ہسپتال 350بیڈز پر مشتمل ہوگا یہ ہسپتال تمام تر سہولیات سے آراستہ ہو گا انہوں نے اس ہسپتال میں غریب اور نادار لوگوں کا مفت علاج کیا جائے گا انہوں نے کہا وہ وزریر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انہتائی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہسپتال کے لیے لانگ لیز پر اراضی فراہم کر دی انہوں نے کہ اس منصوبے سے پورے گلگت بلتستان کو فائدہ پہنچے گا ۔