گلگت بلتستان
ہنزہ نگر میں کل سے ماں اور بچے کا ہفتہ منایا جائیگا
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہ صحت ہنزہ نگر ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں گزشتہ روز تربیتی ورکشاب کا انقعاد کیا جس میں ضلع بھر سے ڈاکٹروں ، ویکسنٹرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزز شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی 5جولائی سے 11جولائی تک ماں اور بچے کا ہفتہ منایا جائیگا۔ جس میں 2سال سے 5سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائیاں دینگے۔ اور ویکسنٹرز 2سال تک کے بچون اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔ اس کے علاوہ صحت کے متعلق سکولوں ، کا لجو ں اور محلہ سطح پر آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد بیگ نے کہا کہ چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین ہمارے معاشرے کی سب سے زیادہ توجہ طلب طبقات ہے ماوں اور بچوں کی صحت کو بہتر انداز میں بنانا ہی ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ انھوں نے ہنزہ نگر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے محلوں اور گھر ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ماں اور بچے کے ہفتے کو کامیاب کرے تاکہ علاقے سے مختلف قسم کے بیماریوں کا خاتمہ کرسکے۔