گلگت بلتستان

حکومت گلگت بلتستان ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام

گلگت(مون شیرین) گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تاریخ کے بدترین بحران کا شکار شرح اموات دوگنی ہوگئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی کمی جان بچانے والے آلات ناپید حکمران اور افسران بالا خواب خرگوش میں مدہوش سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ گلگت بلتستان سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل بروز جمعہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اعجاز علی منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر وجاہت حسین،ڈاکٹر محمد حسین،ڈاکٹر تجمل حسین سینئر وائس پریذیڈنٹ PNAنے بھی شرکت کی اس کے علاوہ PMAاورYDAسے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں محسوس کیا گیا کہ گلگت بلتستان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ہوگیا ہے ہسپتالوں اورڈسپنسریوں کو تالے لگانے کی نوبت آگئی ہے ایک طرف کم مراعات کی وجہ سے ڈاکٹرز گلگت بلتستان کا رخ نہیں کرتے ہیں اور بعض انسانیت کی خدمت کا جزبہ لیکر یہاں آتے ہیں تو بیوروکریسی کے ہٹ دھرمی کے پتھے چڑھ جاتے ہیں مستقبل قریب میں سروسز ڈیپارٹمنٹ کی نالائقی اور ہٹ دھرمی ککے باعث سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید کمی واقع ہوسکتی ہے جو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی دے رہے ہیں انکے ساتھ سیکیورٹی کے مسائل پیش آرہے ہیں حال ہی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جسکی وجہ سے ڈاکٹروں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے وہ علاقے کو خیر باد کہنے کا سوچ رہے ہیں اور بعض ڈاکٹرز اندرون ملک اور بیرون ملک نوکریاں چھوڑ کر چلے گئے ہیں.

ان حالات کے تناظر میں شرکاء اجلاس نے حکام بالا سے مندرجہ زیل مطالبات کئے میڈیکل کالج اور پیرا میڈیکل انسٹیٹوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے DHQہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے سامان کی کمی کو پورا کیا جائے ٹائم سکیل پروموشن پر عمل درآمد کرایا جائے ڈاکٹروں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک بند کیا جائے جو ڈاکٹرز اور سٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی دے رہے ہیں انہیں وفاق کے ڈاکٹروں کی طرح ایمرجنسی پلس دیا جائے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو پرکشش مراعات کا اعلان کیا جائے DHQہسپتال گلگت،سکردو،اور چلاس میں جلد از جلد چوکی قائم کی جائے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے جن ڈاکٹروں نے سپیشلائزیشن کا امتحان پاس کیا ہے ان کو جلد از جلد سپیشلسٹ کیڈر دیا جائے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button