چترال

مدغلشٹ چترال میں چوبیس جوڑوں کی اجتماعی شادی

Captureچترال (نذیرحسین شاہ نذیر) چترال میں شادی بیاہ کے بے تحاشا اخراجات عام آدمی کے دسترس سے باہرہوتے جارہے ہیں ۔لیکن چترال کے دورافتادہ وادی مدکلشٹ میں حال ہی میں شیعہ امامی اسماعیلی کونسل ،آغاخان سوشل ویلفیئربورڈفارلوئرچترال،مدکلشٹ لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کے باہمی اشتراک اورشیعہ امامی اسماعیلی کونسل فارلوئر چترال کے سابق پریذیڈنٹ اورموجود ہ ڈائریکٹرOutreachآغاخان یونیورسٹی کراچی ڈاکٹرمیرافضل تاجک کی ذاتی کوششوں سے منعقدہونے والی اجتماعی شادی کی پُررونق تقریب چترال کے اندررہنے والے کم امدنی والے خاندانوں کے لئے اُمیداورخوشی کی ایک نویدہے۔مدکلشٹ گاؤن میں اس نئے اورسماجی لحاظ سے اہم رسم کی اجراء کا سہرا اس گاؤن سے تعلق رکھنے والے نوجوان ،آغاخان یونیورسٹی انسٹیٹویٹ فارایجوکیشن ڈیویلپمنٹ کے فارع التحصیل اورآغاخان لوکل کونسل مدکلشٹ کے سابق پریذیڈنٹ شیرعظیم کے سرہے۔ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے شیرعظیم نے کہاکہ مدکلشٹ گاؤن میں اجتماعی شادی کی رسم کی ابتدا اُس کی ذاتی کاؤشوں کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ابتدامیں اسے شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا لیکن علاقے کے لوگوں کے لئے مثال قائم کرنے کے لئے انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کی شادی بھی اس تقریب میں کروائی۔

آہستہ اہستہ لوگوں کواس اہم رسم کی افادیت کاادراک ہوا اوراب تک ہم نے گاؤن میں نومرتبہ اجتماعی شادی کی رسم کا انعقاد کیاہے اور150سے زائدجوڑے اس سے مستفیدہوئے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ اس قسم کی پہلی رسم کاانعقاد 2007میں ہواتھاہم شیعہ امامی اسماعیلی کونسل ،آغاخان سوشل ویلفیئربورڈ فارلوئر چترال اورمدکلشٹ لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کی کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ انہوں نے اس رسم کوکامیاب بنانے کے لئے ہرممکن رہنمائی اورمد دفراہم کی ۔ڈاکٹرمیرافضل تاجک کی ذاتی دلچسپی کے بغیر اس رسم کو پائے تکمیل تک پہنچانا ہمارے لئے مشکل تھاڈاکٹر صاحب وقتاََ فوقتاَشادی کی بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کے لئے کیش ،زیورات اوردوسرے تحائف فراہم کرتے رہے ۔رسم کی مزید تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے شیرعظیم نے بتایا کہ اس سال منعقدہونے والے تقریب میں کل ایک لاکھ چالیس ہزارروپے کی لاگت آئی،اورہرجوڑے سے چارہزارروپے بطوررجسٹریشن فیس وصول کیاگیااورباقی رقم ایل ایس او مدکلشٹ اورڈاکٹرتاجک نے فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ ہرجوڑے کوچارہزارروپے نقدزیوارت اوردوسرے تحائف دئے گئے۔

اس سال اجتماعی شادی کی پُررونق تقریب سینٹرجماعت خانہ مدکلشٹ میں ہوئی جس میں چوبیس جوڑے شادی کی بندھن میں بندھ گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اسماعیلی طریقہ اینڈریلیجیس ایجوکیشن بورڈ فارلوئر چترال کے چیئرمین شیرنواز اورصدرمحفل پریذیڈنٹ شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل فارلوئر چترال محمدافضل تھے۔تقریب میں دولہا ،دلہنوں کے رشتہ داروں سمیت علاقے کے لوگوں کی ایک کثیرتعداد نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button