گلگت بلتستان

گلگت، برقعے میں ملبوس ڈکیت جیولری کی دکان لوٹ کر فرار ہو گئے

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت  (مون شیرین)  این ایل آئی مارکیٹ میں دن دہاڑے جیولر  کی دکان میں ڈکیتی ، چور لاکھوں مالیت کا سامان اڑا لے گئے.
تفصیلات کی مطابق بدھ کے روز صبح تقریبا  10 بجے  این ایل آئی مارکیٹ میں واقع دکان آصف جیولرز میں تین نقاب پوش افراد الطاف نامی ملازم پر چاقو سے حملہ کر کے لاکھوں مالیت کی جیولری چھین  کر فراد ہوگئے۔
آصف جیولرز کے ساتھ واقع کپڑے کی دکان کے مالک عباس نے پامیر ٹائمزکو بتایا کہ 10 بجے وہ دکان پر بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا اور اسی دوران آصف جیولرز میں بطور سیلز مین کام کرنے والے لڑکے الطاف نے دکان کھولااورصفائی کرنے لگا. اتنے میں برقعے  میں ملبوس تین افراد آئے اورجیوری دیکنھے لگے۔ سلیزمین  صفائی کا کام چھوڑ کر برقع پوش افراد کو جیوری دکھانے لگا. اسی اثنا ایک برقع پوش نے چاقو نکال کر آصف پر پے در پے وار کیا اور ملازم کو زخمی کرنے کی بعد وہ اور اسکے ساتھی کاونٹر پر پڑے جیولری کی مصنوعات لے کر فرار ہوگئے جس کی مالیت لاکھوں روپے کی بتائی جاتی ہے۔ حملے کے باعث سلیزمین کو باوز اور پیٹ میں چاقو لگنے سے چوٹیں آئیں اور اسے  فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا.
ہسپتال ذرائع کے مطابق سیلزمین کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button