چترال

دور افتادہ وادی بروغل میں بجلی گھر تعمیر کرنے کا اعلان

چترال (گل حماد فاروقی) ضلع چترال کے سب سے دور افتادہ اور پسماندہ ترین علاقہ بروغل میں SRSPکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعودالملک کی خصوصی ہدایت پر 30کلو واٹ بجلی گھر کی منظوری دی گئی جس کا ابتدائی سروے مکمل ہو چکا ہے اور اِس منصوبے سے تقریباََ 70 غریب گھرانے مستفید ہوں گے۔ کسی بھی ترقیاتی ادارے کی طرف سے بروغل میں بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور منفرد منصوبہ ہوگا جس سے غریب لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ اِس بجلی گھر کی منظوری پر بروغل کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

بروغل کی تنظیمات کے نمائندوں نے SRSPکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا بجلی گھر کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اِس جدید دور میں بھی بروغل کا پورا علاقہ بجلی جیسی بڑی نعمت سے محروم ہے اور ہم نے اِس منصوبے کے لئے مختلف اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کسی نے ہمارے اِس اہم مسئلے کے اوپر توجہہ نہیں دی۔ SRSPسے جب رابطہ کیا گیا تو ترجیحی بنیاد پر ہمارے لئے بجلی گھر کی منظوری دے کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ علاقے کے عوام بجلی کی نعمت سے مستفید ہوں گے۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button