گلگت بلتستان

لوڈشیڈنگ کیخلاف علی آباد ہنزہ میں عوام سراپا احتجاج

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ہنزہ علی آباد میں لوڈ شیڈ نگ کے خلاف عوام نے شاہراہ قراقرم پر احتجاج کردیا ۔ بجلی کی لوڈ شیدنگ کا قصوار ایکسن واٹراینڈ پاور ہنزہ نگر کو ٹھرایا۔ نوجوانوں نے محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے خلاف مردہ باد کے نعرے بازی کر دیئے۔عوام کے بیشت مطابق پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی ترسیل بند ہو کر رہ گئی ہے۔جبکہ محکمہ برقیات ہنزہ نگر کے حکام کا کہنا ہے کہ ون میگا واٹ پاور جنریٹر میں فنی خرابی ہونے کی وجہ سے بجلی کی ترسیل نہ ہوسکی ہے انشااللہ ایک سے دو روز میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائی جائی گی۔یاد رہے کہ تھرمل جنریٹر کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے اورعوام کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تین کروڑ سے زائد رقم فراہم کی گئی تھی۔ اس کے باوجود عوام ہنزہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button