گلگت بلتستان

گلگت، ولی ویلفر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چار روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر

IMG11200 copy
گلگت(پ ر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں ولی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ آج اختتام پذیر ہو گیا۔فری آئی کیمپ میں 110سے زائد مریضوں کے آنکھوں کا قصور سے آئے ہوئے امراض چشم کے ماہرین نے آپریشن کیا جبکہ 2000سے زائد عام مریضوں کا بھی مفت علاج کیا گیا۔خدمت خلق سے سرشارولی ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست ڈاکٹر مسعود اقبال ساجد کی سربراہی میں لگائے جانے والے فری آئی کیمپ میں مریضوں کو نہ صرف مفت ادویات دی گئی بلکہ مستحق مریضوں کے درمیان چشمے بھی مفت تقسیم کئے گئے۔ڈاکٹر مسعود اقبال ساجد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی اس طرح فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ غریب عوام گھر کے دہلیز پر علاج کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔فری آئی کیمپ میں گلگت بلتستان بھر سے مریضوں کا تانتا بندھتا رہا اور مفت علاج کرواتے رہے۔چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے بھی اس فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں اور پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کر نے کے احکامات جاری کر دئیے۔چیف سکریٹری نے ولی ویلفیئر ٹرسٹ کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ اتنی دور آکے غریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح فری آئی کیمپ لگاتے رہیں گے تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں نے ولی ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے نادار اور غریب مریضوں کا علاج ممکن بناہے جوکہ قابل تعریف ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button