گلگت بلتستان

ایک خاتون کو تعلیم دینے سے پورا خاندان زیور علم سے آراستہ ہوتا ہے، شیرین فاطمہ

Akbaria School copy
شگر(عابد شگری) تعلیم کے بغیر معاشرے میں ترقی ناممکن ہے خواتین کو تعلیم کے شعبے میں سب سے آگے ہونا چاہئے۔ایک خاتون خانہ کی تعلیم یافتہ ہونے سے پورے کنبہ تعلیم کی زیور سے آراستہ ہونے کیساتھ ساتھ ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان محترمہ شیرین فاطمہ نے شگر میں اکبریہ گرلز سکول میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جشن آزادی پاکستان کی سلسلے میں ایک پررونق تقریب اکبریہ گرلز سکول شگر میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن اسمبلی شیرین فاطمہ اور پروفیسرسید حسن شاہ پیر نوربخشیہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں۔موجودہ دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے ہمیں دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں اور قوموں کی صف میں کھڑا ہونا ہے تو تعلیم خصوصا خواتین کی تعلیم پر زور دینا ہوگا۔انہوں نے خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون خانہ کی تعلیم یافتہ ہونے سے پورے خاندان کو فائدہ ہوتا ہے۔جبکہ ایک مرد صرف اپنے ذات کیلئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔لہذا والدین کو چاہئے کہ اپنی بچیوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔تقریب سے سکول کی بچیوں نے نعت،نظم ،تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے جسے حاضرین نے بہت سراہا۔آخر میں مہمان خصوصی نے سکول کی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button