گلگت بلتستان

مخصوص صحافیوں نے ہمیں پانچ سال تک لڑایا، سینئیر وزیر محمد جعفر کی تنقید

گانچھے ( حبیب الرحمان) سینئر وزیر محمد جعفر نے ریسٹ ہاوس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک روزنامے میں چھپنے والی خبر کی پرزور مذمت و تردید کی جس میں بتایا گیا ہے کہ سینئر وزیر ،وزیر بلدیات ، ایوب شا ہ وغیرہ سید مہدی شاہ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سرگرم ہیں سینئر وزیر نے کہا کہ اس خبر سے ان کا کوئی تعلق نہیںیہ سراسر جھوٹ پر مبنی اور خود ساختہ ہے ۔انہوں نے صحافیوں بھائیوں سے استدعا کی کہ وہ زمہ د اری کا ثبوت دیتے ہوئے کم از کم مجھ سے اس بارے میں پوچھیں انہوں نے کہا کہ بعض مخصوص اخباری رپوٹروں اور صحافیوں نے 5سال تک ہمیں آپس میں لڑا یا ہے اب ہم اور پارٹی میں پھوٹ پھلانے کی مزید کوشش نہ کریں انھوں نے کہا کہ کسی بھی خبر میں کم از کم 1% سچائی ہونی چاہئے اخبار کو بھی اس ضمن میں سوچ سمجھ کر خبریں دینی چاہئے ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری سوچ کی سیاسی جماعت ہے اور اس کے تمام کام جمہوری و پارٹی قواعد وضوابط کے مطابق ہوتے ہیں ۔اور کسی کو عہدہ سے ہٹانے یا دینے کا فیصلہ کو چیرمین آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے دائرہ اختیار میں ہے۔اس کا ہم سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں اور نہ ہی اس ضمن میں ان کا یا اس خبریں موجود ساتھیوں کا تعلق نہیں۔میں اور اسما عیل وزیربلدیات گزشتہ دو ہفتے سے زائد عرصہ ہواگانچھے حلقوں میں موجود ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button