گلگت بلتستان

گوجال، گلمت میں واقع چینی کمپنی کا گندہ پانی شاہراہ قراقرم پر بہہ رہا ہے، راہگیر پریشان

گلمت گوجال میں واقع چائینیز کمپنی کے کیمپ آفس کے باہر شاہراہ قراقرم پر گندہ پانی بہہ رہا ہے جس سے راہگیروں کو سخت تکالیف کا سامنا کر پڑ رہا ہے
گلمت گوجال میں واقع چائینیز کمپنی کے کیمپ آفس کے باہر شاہراہ قراقرم پر گندہ پانی بہہ رہا ہے جس سے راہگیروں کو سخت تکالیف کا سامنا کر پڑ رہا ہے
گلمت گوجال (شرافت علی میر) گلمت گوجال میں قائم CRBC کاکیمپ جہاں پر چائنیز انجنیرز، ان کے ٹیکنکل اسٹاف اور سیکیورٹی عملہ کے اراکین قیام پذییر ہیں، سے رسنے والا گٹر کا پانی پچھلے دو مہینوں سے شاہراہ قراقرم پر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے میں راہگیروں کو سخت دشواریاں پیش آرہی ہہیں. نہ صرف یہ بلکہ کمیپ کے نزدیک ہوٹل اور ایک بازار بھی واقع ہے، بلکہ یہ بھی کہ اس روڈ سے ہر روز سکول کے بچے بھی گزرتے ہیں.
سی آر بی سی کا شمار دنیا کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو روڑ اور پل کا کام کرتا ہے اور شاہراہ قراقرم کا ٹھیکہ بھی اس کمپنی کے پاس ہے ۔ بڑے بڑے ٹھیکہ لینے کے باوجود یہ لوگ دو مہینے گزرنے کے باوجود اپنا گٹر ٹھیک نہیں کرسکے۔ جس سے ارد گرد رہنے والے لوگوں ، اور یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button