گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو ضلع ہنزہ نگر کی تقلید کرنی چاہئے، سعدیہ دانش

01
گلگت(پ ر) وزیر اطلاعات،سیاحت،ثقافت،کھیل وامور نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو ضلع ہنزہ نگر کی تقلید کرنی چاہئے جہاں کے عوام اپنی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ گنش ہنزہ کے مقام پر انٹیگریٹڈ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے دس رورزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بحیثت مہمان خصو صی خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے حکومتی سرپرستی کی بار بار یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی تو جہ دے رہی ہے تاکہ لو گوں کو یہ سہولیا ت گھر کے دہلیز پر میسر ہوں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اورخواتین ہی خواتین کے مسائل سے آگاہ ہے لہذاانہیں بڑھ چڑھ کر زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر نا ہوگا۔ انہوں نے ورکشاپ میں شریک خواتین کو دلی مبارک بادیتے ہو ئے کہا کہ حکومت اس طرح کی تربیتی سرگرمیوں کی بھر پو ر سرپرستی کرتی رہیگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ شامل ہو گی۔انہو ں نے کہاکہ ورکشاپ سیکھنے کا بہترین موقع تھا اور امید ظاہر کی کہ شرکاء اس سے مستفید ہوئے ہونگے۔
03وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک صحت مند خاتو ن ہی صحت مند معاشرے کے لئے زیادہ کر دار اداء کر سکتی ہے۔لہذا صحت پر خصوصی توجہ دیاجانا چاہئے۔انہوں نے تقریب کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے ورکشاپ کے متعلق شرکاء کو بتایا اور کہا کہ تربیتی ورکشاپ کی کامیابی کے بعد اس طرح کے کورسسز مذید بھی منعقد کئے جائنگے۔اور کہاکہ ہیلتھ ورکروں کے لئے ابھی اس طرز کو ایک پروگر ام جلد ہی شروع کروادیاجائے گا۔ اس موقع پر کا ڈو کے چیئرمین امجد ایوب ودیگر نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر ضعیم ضیاء کو اسکی کاوشوں کو سراہا اور مبارک باد،دی۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اطلاعات نے ٹرینرز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات و دیگر کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button