چترال کے گاوں موردیر میں شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی
چترال(بشیر حسین آزاد) اپر چترال موردیر گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون (ش ب) نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔پولیس اسٹیشن مورکہو کے مطابق محمد امین ساکنہ کوراغ نے منگل کے روز تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کی عمر تیس سالہ بیٹی جوکہ موردیر گاؤں میں بیاہی گئی تھی نےنامعلوم وجوہات کی بناپر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔مرحومہ دو بچوں کی ماں تھی۔
یاد رہے کہ چترال میں خواتین خصوصاًشادی شدہ خواتین میں خودکشیوں کے رجحان تشویش ناک حدتک بڑھ گئی ہے۔اور ان بڑھتے ہوئے خودکشیوں کو سماجی ناانصافیوں کے نتائج بتائے جاتے ہیں جن کی باز گشت حالیہ دنوں میں نوجوانوں کے لئے چترال میں منعقدہ یوتھ کنونشن میں بھی سنائی دی۔چترال میں انسانی حقوق اور خوتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک معروف غیر سرکاری تنظیم انسا نی حقوق کمیشن کی اعداد وشمار کے مطابق موجودہ سال کے دوران یہ خودکشی کا 16واں واقعہ ہے۔