گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مواصلات کے ٢ منصوبوں کی منظوری، 64 کروڑ لاگت آئیگی

2
گلگت(پ ر) گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی GBDDWP))نے مواصلات کے 4منصوبے جنکی مجموعی لاگت64کروڑ58لاکھ روپے بنتی ہے، میں سے دو کو منظور کیا ہے۔ان چاروں منصوبوں میں دو منصوبے ضلع سکردو اور غذر میں سڑکوں کی تعمیر سے متعلق تھے جنہیں جمعہ کے روز چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔مذکورہ منصوبوں میں ایک منصوبہ جو کہ مختلف ترقیاتی کاموں میں ذمینوں کے معاوضوں سے متعلق تھا اگلے فورم میں منظوری کیلئے سفارش کی گئی علاوہ ازیں ایک منصوبہ سیلاب کی روک تھام سے متعلق تھا جس کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے جانچ پڑتال کے بعد ضروری ترامیم کے ساتھ فورم میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس کے آخر میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی مختلف سکیموں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے کر دار کو سراہا اور ترقیاتی کاموں کے رفتار اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ منصبہ بندی کے مانیٹرنگ کے عمل اور کاوشوں کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی محکمہ منصوبہ بندی اپنی مذکورہ ذمہ داریاں مستقبل میں بھی بطریق احسن سر انجام دیگی۔اس حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے منصوبہ بندی کے محکمے کے مانیٹرنگ کے شعبے کو مزید فعال بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مفاد عامہ سے متعلق منصوبے بر وقت پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button