گلگت بلتستان
چلاس واٹرسپلائی، مسگر پاورپراجیکٹ ٹھیکیداروں کے خلاف کاروائی کا حکم
گلگت(فرمان کریم بیگ)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نےمسگر پاور پراجیکٹ میں خلاف ضابطہ تاخیر پر ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اسکے علاوہ، 24انچ ڈائی پائپ لائن واٹر سپلائی چلاس میں لاگت سے زیادہ ادائیگی پر ٹھیکیدار اور اس وقت کے ایکسئن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
دوسری جانب iiiمیگاواٹ سئی جگلوٹ منصوبے میں تاخیر پر معائنہ کرنے کیلئے ٹیم کو وہاں دورہ کر کے حقائق معلوم کرنے کے ہدایات بھی جاری کر دئیے۔علاوہ ازیں چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دفتر کی تعمیرمیں غیرمعمولی تاخیر اور اے ڈی پی سے اس منصوبے کومٹائے جانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینے کا حکم بھی دیا۔
ادھر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے غذر روڈکی کشادگی کا حکم دیتے ہوئے ایک منصوبے کو منظور کیا جس پرمجموعی طورپر200 میلین روپوں کی لاگت آئے گی۔پہلے فیز میں45کلومیٹرروڈکوکشادہ کیا جائے گااور دوسرے فیزمیں بقیہ45کلومیٹرروڈکی کشادگی کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں انہوں نے ایک اور منصوبیکی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت200میلین روپے زمینوں کے معاوضوں کی مد میں عوام کو ادائیگی کی جائیگی۔دریں اثناں کمشنر بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلدازجلدبلتستا ن ڈ ویژن میں ذمینوں کی معاوضوں کی فوری ادائیگی کرے اور سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے وہ محکمہ کے اندرمانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنائے کیوں کہ ان کے محکمہ کے اندر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈزعوام کے فلاح وبہبود کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں پر منصفانہ طریقے سے جلد از جلد مالی سال کے اندر خرچ کرنے کو ممکن بنائے۔چیف سیکریٹری نے اس بات کو بھی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی کہ محکمہ پلاننگ منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کے معیار پر بھی نظر رکھے اورتمام منصوبوں میں کام کی معیار کو اپنا شعار بنائے۔