گلگت بلتستان

دس دنوں میں ٹائم سکیل پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے، لیکچررز اور پروفیسرز کا مطالبہ

گلگت ( نامہ نگار) گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن نے ٹائم سکیل پروموشن کے نو ٹیفیکیشن میں متعلقہ حکام کی جانب سے تاخیر کرنے پر با قاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ کو ایک خصوصی لیٹر لکھا گیا ہے۔ جس میں اُن سے درخواست کی گئی ہے کہ دس روز کے اندر گلگت بلتستان کے کالجز کے پروفیسرز اور لیکچرر ز کا بنیادی حق ٹائم سکیل پروموشن کےنو ٹیفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔ دس روز کے اندر نو ٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کی صورت میں 23 ستمبر سے گلگت بلتستان کے تمام کالجز میں ’’ علامتی ہڑ تال ‘‘ کی جائے گی۔ جس کے تحت کالجز کے تمام پروفیسرز اور لیکچرر ز بازؤں پر کالی پڑیاں باندھ کر تدریسی عمل جاری رکھیں گے۔ علامتی ہڑتال کے دوران بھی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر مکمل ہڑتال کی جائے گی اور تدریسی عمل کو معطل کیا جائے گا۔

اس ضمن میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر محمد زمان نے کہا کہ ایسو سی ایشن پچھلے دو سال سے اس جائز اور بنیادی حق کے لئے در در کی ٹھو کریں کھا رہی ہے مگر ہر بار متعلقہ حکام اسے سُرخ فیتے کی نذر کر تے رہے ہیں اور آج تک ہماری صحیح معنوں میں شُنوائی ہی نہیں ہوئی ہے۔ لہٰذا بحالتِ مجبوری ہمیں یہ اقدام اُ ٹھانے پر مجبور کیا گیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button