گلگت بلتستان
تھرمل جنریٹر جلد ازجلد ٹھیک کروانے کی کوشش کریں گے، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر
ہنزہ نگر ( اجلا ل حسین) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے کہا کہ علاقے میں وسائل کو دیکھتے ہوئے عوام کو برابری کے بنیاد پر تقسیم کرینگے چاہیے گندم ہویا نوکری یا بجلی کی تقسیم جغرافیائی لحاظ کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل تقسیم کرینگے تاکہ عوام ہنزہ نگر کو کسی قسیم کی تکلیف نہ ہو۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا ہنزہ میں بجلی کی پیداوار عوام کی ضرورت سے انتہائی کم مقدار میں ہے۔ ہنزہ میں نصف شدہ بجلی گھر سے جو بجلی پیدا ہوتی ہے بدقسمتی سے محکمہ کے غیر ذمہ دارنہ کاموں کی وجہ سے مشینوں میں خرابی پیدا ہو گئی ہیں۔ انشااللہ ہم کوشش کرینگے کہ بالائی حکام سے بات کرکے تھرمل جنریٹر مرمت جلد سے جلد ہو اور وان میگا واٹ ہائیڈل بجلی کی مشین بھی جلد سے جلد منگوا کر نصف کرینگے جس کا ٹینڈر ہو چکا ہوہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ سال 2013.14کایونین کونسل کے فنڈ آبادی کے مناسبت سے خرچ کرینگے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی نقصانات کا ازلہ کیا جائے گا جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہداہت جاری کردی گئی ہے علاقے کے عمائدین سے مل کر نقصانات کا اندازہ لگایا جائے گا جس کے تحت مناسب معاوضہ متاثرین کو ادا کر دی جائے گی۔