گلگت بلتستان

سکردو، ریسکیو ١١٢٢ کے اہلکار تین مہینوں سے تنخواہ سے محروم، احتجاج کا عندیہ

سکردو ( رضا قصیر) انسان اور انسانیت کی خدمت کا عزم لئے میدان عمل میں کام کرنے والے ادارے کے اہلکار دوسروں کو مدد کیلئے پکارنے پر مجبور ، ریسکو 1122 کے اہلکار پچھلے تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریسکو1122کے اہلکار و پچھلے 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم حکام بالا ٹال مٹول سے کام لینے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ریسکو 1122کے ملازمین تنخواہوں کا تقاضا کرتے ہیں تو حکام تین دن پانچ دن اور اگلے مہینے کہہ کر ٹال دیتے ہیں جس وجہ سے اہلکارو ں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک آچکی ہے کسی بھی حادثہ یا آفات کے دوران لوگ ریسکو والوں کو یاد کرتے ہیں اور وہ لوگ ہی آکر کام کرتے ہیں ابھی حال یہ ہے کہ تنخواہو کی عدم دستیابی کے باعث وہ لوگ دوسروں عوامی نمائندے اور اعلیٰ حکام کی طرف نظرجمائے اس دیکھ رہے ہیں کہ کب تنخواہ آئے گی اور وہ اپنے گھروں میں کا چولہا پھر سے پہلے کی طرح جلا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکو ١١٢٢ کے اعلیٰ حکام ہر بار ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن، چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد تنخواہیں ریلز کیا جائے ۔ تنخواہوں کی عدم فراہمی کی صورت میں انہوں نے احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button